شریف فیملی کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 18 جولائی 2017
نوازشریف اور ان کی فیملی کے بزنس کا ریکارڈ اب واضح طور پر عوام کے سامنے آچکا ہے جو کرپشن پر مبنی ہے،عمران خان کی ٹوئٹ ۔ فوٹو: فائل

نوازشریف اور ان کی فیملی کے بزنس کا ریکارڈ اب واضح طور پر عوام کے سامنے آچکا ہے جو کرپشن پر مبنی ہے،عمران خان کی ٹوئٹ ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان کی فیملی کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے جب کہ بڑے منصوبوں میں کرپشن کی جاتی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کا بزنس ریکارڈ اب واضح طور پر عوام کے سامنے آچکا ہے جو سب کرپشن پر مبنی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور برطانیہ میں شریف فیملی کا تمام تر بزنس خسارے میں رہا لیکن اس کے باوجود نوازشریف اور ان کے بچوں کی ذاتی دولت میں اضافہ ہوا اور اس کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ معاشرتی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کے بجائے میگا پراجیکٹس پر توجہ مرکوز رکھی جہاں سے وہ پیسہ بناسکے کیوں کہ بڑے منصوبوں میں کرپشن کی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔