چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جولائی 2017
چاروں افراد کو سڑک پر دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں؛فوٹوفائل

چاروں افراد کو سڑک پر دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں؛فوٹوفائل

چکوال: کلرکہارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چکوال کے علاقے کلر کہار میں چکوال روڈ پر رتہ اڈہ میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نےدن دیہاڑے راہ چلتے ہوئے چار افراد کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا حملہ آورموقع سے فرارہوگئے۔لاشوں اور زخمی کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال تو یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے لیکن حتمی طور پر کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔