بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے اداکاری بھی شروع کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جولائی 2017
 ہدایت کار راج کمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے ذریعے فلموں  میں اینٹری دینے والے ہیں؛فوٹوفائل

ہدایت کار راج کمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے ذریعے فلموں میں اینٹری دینے والے ہیں؛فوٹوفائل

ممبئی: منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس، پی کے اور ایسی ہی کئی کامیاب فلموں کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

کئی بلاک بسٹر فلموں کے خالق راج کمار ہیرانی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے راج کمار ہیرانی معیاری موضوعات پر فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں، راجکمار ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکار پاریش راول ان کے والد سنیل دت کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت پر بننے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی 180 کروڑ روپے کماگئی

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ راجکمار ہیرانی بھی اس میں شامل ہیں، یہ پہلی بار ہے کہ راجکمار پردے کے پیچھے نہیں بلکہ کیمرے کے سامنے آکر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیرانی فلم میں باقاعدہ کوئی کردار ادا نہیں کریں گے بلکہ فلم کے اختتام پر اپنی پہلی سپرہٹ فلم ’’منابھائی ایم بی بی ایس‘‘ کے متعلق چند باتیں شائقین کے ساتھ شیئر کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیر کپور 90 کی دہائی کے سنجے دت بن گئے

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے گزشتہ کئی عرصے سے جاری ہیں فلم میں رنبیر کپور نے سنجے دت کی طرح نظرآنے کیلئے کڑی محنت کی ہے فلم میں رنبیر کے علاوہ پاریش راول ، سونم کپوراور منیشا کوئرالہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔