کراچی میں فیکٹری کے ٹینک میں گر کر 4 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جولائی 2017
واقعہ گھگھر پھاٹک میں واقع فیکٹری میں پیش آیا جبکہ ٹینک میں کیمیکل بھرا ہوا تھا؛فوٹوفائل

واقعہ گھگھر پھاٹک میں واقع فیکٹری میں پیش آیا جبکہ ٹینک میں کیمیکل بھرا ہوا تھا؛فوٹوفائل

 کراچی:  گھگھر پھاٹک میں واقع  فیکٹری کے ٹینک میں گر کر 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدوروں کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان تھیں جب کہ جس ٹینک میں یہ مزدور گرے اس میں کوئی کیمیکل موجود تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں محکمہ ایمرجنسی کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔