ہال آف فیم ٹینس؛ اعصام الحق کی مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 20 جولائی 2017
اعصام الحق نے گزشتہ ماہ ایگون سربٹن ٹرافی اور اس کے بعد انتالیا اوپن جیتا تھا۔ ۔ فوٹو : فائل

اعصام الحق نے گزشتہ ماہ ایگون سربٹن ٹرافی اور اس کے بعد انتالیا اوپن جیتا تھا۔ ۔ فوٹو : فائل

نیوپورٹ: ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے سٹار پلیئر اعصام الحق نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

اعصام الحق نے اپنے امریکی پارٹنر راجیو رام کے ساتھ پہلے کوارٹر فائنل میں میکسیکو کے میگوئل ریئز ویرالا اور سپین کے ایڈرین مینندز کو اسٹریٹ سیٹس میں باآسانی شکست سے دوچار کیا، ان کی فتح کا سکور 1-6 اور 1-6 رہا۔ اس سے قبل پہلے راﺅنڈ میں انہوں نے ڈومنیکا کے وکٹر ایسٹریلا برگوس وینزویلا کے رابرٹو میٹن کو مات دی تھی۔

واضح رہے کہ اعصام الحق رواں سال متعدد ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں اور گزشتہ ماہ انہوں نے ایگون سربٹن ٹرافی اور اس کے بعد انتالیا اوپن جیتا جب کہ اپریل میں بارسلونا اوپن کی ٹرافی پر بھی قبضہ جمایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔