بڑا کرکٹر بننے کیلیے مہارت کیساتھ فٹنس اورذہنی استعداد ضروری ہے، مشتاق احمد

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 20 جولائی 2017
کیمپ میں پریکٹس کی وڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کرکٹرز کو خامیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔۔ فوٹو: فائل

کیمپ میں پریکٹس کی وڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کرکٹرز کو خامیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بڑا کرکٹر بننے کیلیے مہارت کےساتھ فٹنس اور ذہنی استعداد بہت ضروری ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز کی فٹنس اور ذہنی استعداد بڑھانے پر فوکس کیا جا رہا ہے، دو ہفتے کیمپ لگانے کے بعد آج جائزہ لیا گیا ہے اور پلیئرز نے تسلیم کیا ہے کہ کیمپ میں آ کر ذہنی طور پر مضبوط ہوئے اور انجریز کے خوف سے بھی چھٹکارا ملا، بڑا کرکٹر بننے کیلیے مہارت کےساتھ فٹنس اور ذہنی استعداد بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ میں معیار 17 کے قریب ہے جب کہ کیمپ میں پلیئرز کا معیار ایک درجہ زیادہ یعنی 18 رکھا گیا ہے، کھلاڑیوں کو جم ٹریننگ کے ساتھ روڈ رننگ کروائی جاتی ہے اور سٹیڈیم میں بھی دوڑایا جاتا ہے کیونکہ جم اور جم گراﺅنڈ ٹریننگ میں فرق اور آسٹریلیا و دیگر ممالک میں ٹریننگ کا ماحول اور ہوتا ہے، اس پریکٹس سے کھلاڑیوں میں مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنے کی استعداد بہتر ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔