آئل ٹینکرز کو ذوالفقارآباد ٹرمینل 28 جولائی تک منتقل کرنیکا حکم

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 21 جولائی 2017
عدالت نے کراچی میں جتنے آئل ٹینکرز ہے انھیں فوری زوالفقارآباد ٹرمینل منتقل کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو : فائل

عدالت نے کراچی میں جتنے آئل ٹینکرز ہے انھیں فوری زوالفقارآباد ٹرمینل منتقل کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے آئل ٹینکرزکو ذوالفقارآباد ٹرمینل 28جولائی تک منتقل کرنے کا حکم دیا ہے اورمواچھ گوٹھ ٹرمینل کا ماسٹر پلان طلب کرلیا۔

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سیکریٹری داخلہ اور قائم مقام میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی اصغر عباس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی تھی، عدالت کو بتایا کہ ذوالفقارآباد ٹرمینل اب افتتاح کرنے کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ آئل ٹرمینل سے جو تار چوری ہوئی تھی اس کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے،ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل 27 جولائی تک فعال ہوجائے گا،حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی عدالت نے ذوالفقارآباد ٹرمینل کو فوری فنکشنل بنا کر 27 جولائی کو افتتاح کرنے کا حکم  دیا، کراچی میں جتنے آئل ٹینکرز ہے انھیں فوری زوالفقارآباد ٹرمینل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل کمشنر کراچی نے بتایا کہ مواجھ گوٹھ میں50 ایکڑ زمین کے ایم سی کے حوالے کردی گئی ہے، مواجھ گوٹھ ٹرمینل کا ماسٹر پلان28 جولائی کو طلب کرلیا،سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا ذوالفقارآباد حساس علاقہ ہے، احتیاط کررہے ہیں، جسٹس گلزارنے کہا پورا پاکستان ہی حساس ہے تو کیا معمول کے کام بند کردیں؟۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل کا27جولائی کوافتتاح کرکے 28جولائی کواس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔