پاکستان میں ایک کروڑ افراد فالج کا شکار ہیں، طبی ماہرین

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 21 جولائی 2017
عالمی یوم دماغ 22جولائی کو منایا جائیگا،آگاہی سیمینارز اور واک کا انعقاد کیا جائیگا، ماہرین۔ فوٹو : فائل

عالمی یوم دماغ 22جولائی کو منایا جائیگا،آگاہی سیمینارز اور واک کا انعقاد کیا جائیگا، ماہرین۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  طبی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں فالج سمیت تمام غیرمتعدی بیماریوں کی شرح تقریباً 41 فیصدہے تاہم پاکستان میں ایک کروڑ افراد فالج کا شکار ہیں۔

پروفیسر شوکت علی ، پروفیسرمحمد واسع، پروفیسر خالد شیر، پروفیسر عارف ڈاکٹر احمد سلمان ، ڈاکٹر تبسم جعفری، ڈاکٹر میمونہ صدیقی ،ڈاکٹر عبدالمالک نے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فالج قابل علاج مرض ہے تاہم فالج میں مبتلا لاکھوں افراد جومعذوری کی زندگی گزار نے پرمجبور ہیں ان کی زندگیوں میں فوری اور بروقت علاج سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہر6 انسانوں میں سے کسی ایک کوکبھی بھی کہیں بھی فالج کا اٹیک ہوسکتاہے،فالج کے شدیدحملے میں اموات اورمعذوری کی شرح کوکم کرنے میں فالج اسٹروک یونٹس بنیادی کرداراداکرتے ہیں، تمام اسپتالوں میں اسٹروک یونٹس قائم کیے جائیں تاکہ اموات اورمریضوں کی معذوری میں 50فیصدتک کمی لائے جاسکے، انھوں نے کہاکہ امسال عالمی یوم دماغ 22جولائی کومنایاجائے گاجس کا موضوع ’’فالج‘‘ ہے ،اس موقع پرملک بھرمیں فالج اسکریننگ کیمپس‘ آگاہی سیمینارز‘ پریس کانفرنس و آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔