- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
امریکا نے اپنے شہریوں کو شمالی کوریا جانے سے روک دیا
واشنگٹن ڈی سی: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی شہریوں کے شمالی کوریا جانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
متوقع طور پر یہ سرکاری اعلان 27 جولائی کو جاری کیا جائے گا جس کے ایک ماہ بعد امریکی شہری اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ شمالی کوریا کا سفر نہ کریں۔ اس پابندی کا فیصلہ امریکا اور شمالی کوریا میں جاری شدید کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ شمالی کوریا ایک جانب تمام تر عالمی مخالفت کے باوجود اپنے میزائل تجربات جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف اس نے کئی امریکی شہریوں کو بھی مختلف الزامات کے تحت اپنی جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔
چند روز پہلے شمالی کوریا کی جیل سے رہائی پانے والے زخمی امریکی نوجوان کی ہلاکت کی خبروں سے امریکیوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ تین سال پہلے سیاحت کی غرض سے شمالی کوریا جانے والے اس امریکی نوجوان کو شمالی کوریا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جاسوسی کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا تھا جہاں اسے دو سال تک قید میں رکھنے کے بعد پچھلے سال چھوڑ دیا گیا تھا۔
شمالی کوریا کی جیل میں بدترین تشدد سے اس نوجوان کی حالت بہت خراب ہوچکی تھی اور امریکا واپس آنے کے چند ماہ بعد وہ ہلاک ہوگیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اس اعلان کا مقصد امریکی شہریوں کو ایک پرتشدد اور بے رحم ملک میں جانے سے باز رکھنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔