- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
’’سا رے گاماپا‘‘ سے شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار زین علی انتقال کرگئے
لاہور: بھارتی پروگرام ’’سارے گاماپا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نوجوان گلوکار زین علی انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق زین علی گزشتہ روز اپنے دوست سونو سے ملنے شیخوپورہ گئے تھے جہاں اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی ،جس کے باعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زین جانبر نہ ہوسکے اور اس دنیا سے چلے گئے۔
زین کے بھائی حیدر علی کا کہنا ہے کہ زین کی موت برین ہیمرج کی وجہ سے ہوئی ہے جب کہ ان کے دوست سونو نے کہا ہے کہ زین گزشتہ روز ان سے ملنے آئے تھے ہم دونوں باتوں میں مصروف تھے کہ زین واش روم گئے کافی دیر تک وہ باہر نہیں آئے تو مجھے تشویش ہوئی میں نے واش رام میں جاکر دیکھا تو زین فرش پر پڑے ہوئے تھے، میں نےانہیں فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
سونو نے زین کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ زین منشیات کے عادی تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی حد سے زیادہ منشیات کا استعمال نہیں کیا جو ان کی موت کہ وجہ بنتا۔
واضح رہے کہ زین علی نے 2012 میں بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین پروگرام ’’سارے گاما پا‘‘ میں شرکت کرکے شہرت حاصل کی تھی اپنی خوبصورت آواز سے زین نے پروگرام کے ججوں سمیت لوگوں کے بھی دل جیت لیے تھے، جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔