سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اورقانون کے مطابق ہوگا، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  جمعـء 21 جولائی 2017
اعلیٰ عدلیہ کے احترام ہمیشہ قائم رہا ہے، مریم اورنگزیب: فوٹو: فائل

اعلیٰ عدلیہ کے احترام ہمیشہ قائم رہا ہے، مریم اورنگزیب: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات ڈھکی چھپی بات نہیں اور تمام ثبوت پاکستان کےعوام کے سامنے آئیں گے، 3 عدالتوں سے مفرور منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے، رپورٹ کی جلد نمبر  10 کھولنے کی درخواست شریف خاندان نے کر رکھی ہے، ہرچیز کو پاناما کیس کے ساتھ جوڑنا ختم ہونا چاہئے۔ اعلیٰ عدلیہ کے احترام ہمیشہ قائم رہا ہے جب کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ، وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں، وہ (ن) لیگ کے سپاہی ہیں، وہ 24،24 گھنٹےکام کرتے ہیں۔ ان کی جہاں جہاں ضرورت تھی وہ موجود تھے اور اس معانملے میں ان کی مشاورت بھی شامل رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔