ظفر حجازی کے غلط کاموں کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  جمعـء 21 جولائی 2017
دیکھنا ہوگا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے جرائم پیسے کے پیچھے کس کا ہاتھ اور اس سے فائدہ کون اٹھارہا تھا، خورشید شاہ : فوٹو: فائل

دیکھنا ہوگا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے جرائم پیسے کے پیچھے کس کا ہاتھ اور اس سے فائدہ کون اٹھارہا تھا، خورشید شاہ : فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ میں گرفتار چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طرفداری اس بات کی دلیل ہے کہ سارے غلط کام کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی گرفتاری ان کے جرائم میں ملوث ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے جرائم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس فراڈ کا فائدہ کون اٹھارہا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی عدالت سے گرفتار

خورشید شاہ نے کہا کہ ظفر حجازی کا جرم ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی بھی ہونی چاہئے تھی لیکن انتہائی افسوس اور قابل مذمت امر یہ ہے کہ ادارے اپنا کردار فراموش کرچکے ہیں اور اداروں کے حصے کے کام بھی عدالتوں کو کرنے پڑرہے ہیں جب کہ ایک مجرم کی طرفداری بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ظفر حجازی کے سارے غلط کاموں کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔