چیرمین آئی سی سی کے دورہ پاکستان کے امکانات معدوم

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 21 جولائی 2017
پی سی بی کے اعلیٰ حکام میں عدم اتفاق کے باعث چیرمین آئی سی سی کا دورہ پاکستان کھٹائی کا شکار ہوا . فوٹو : فائل

پی سی بی کے اعلیٰ حکام میں عدم اتفاق کے باعث چیرمین آئی سی سی کا دورہ پاکستان کھٹائی کا شکار ہوا . فوٹو : فائل

 لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیرمین ششانک منوہر کے مجوزہ دورہ پاکستان کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

چیرمین پی سی بی شہر یار خان نے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر ششانک منوہر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ ان کی جانب سے رضامندی کے اظہار کے بعد پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو دعوت نامہ بھجوایا تھا اور آئی سی سی نے دورے کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی تھی۔ آئی سی سی چیف کے دورہ کے دوران ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی متوقع تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ورلڈ الیون کا پاکستان ٹور،شکوک کے بادل منڈلانے لگے

ذرائع کے مطابق ششانک منوہر نے سبکدوش ہونے والے چیرمین پی سی بی شہریار خان کے اعزاز میں ہونے والی الوداعی تقریب میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام میں اس حوالے سے عدم اتفاق کے باعث دورہ کھٹائی کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے، آئی سی سی کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دورہ مناسب نہیں ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نجم سیٹھی کے بطور چیئرمین انتخاب میں قانونی رکاوٹیں حائل

واضح رہے کہ ششانک منوہر کے مجوزہ دورے کے لیے شہر یار خان کے چیرمین کی حیثیت سے سبکدوشی سے قبل جولائی کا آخری ہفتہ رکھا گیا تھا۔ اگست میں شہریار خان کی بطور چیرمین پی سی بی مدت ختم ہو رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔