سعودی پولیس نے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جولائی 2017
دہشت گرد پولیس اور کیش وین پر حملوں، اغوا اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ  میں مطلوب تھے، سعودی حکام- فوٹو: اے ایف پی

دہشت گرد پولیس اور کیش وین پر حملوں، اغوا اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں مطلوب تھے، سعودی حکام- فوٹو: اے ایف پی

قطیف: سعودی پولیس نے قطیف میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف کے ضلع سیہات میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے 3 مشین گنیں، پستول، 10 کلو سے زیادہ بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اور کیش وین پر حملوں، اغوا اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں مطلوب تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔