برگرکے ساتھ سافٹ ڈرنک موٹاپے کی وجہ قرار

ویب ڈیسک  اتوار 23 جولائی 2017
برگر، فرائز اور کولڈڈرنک کا ملاپ بدن میں چربی گھلانے کے عمل کو سست کرتا ہے اور موٹاپے کو بڑھاتا ہے۔ فوٹو: فائل

برگر، فرائز اور کولڈڈرنک کا ملاپ بدن میں چربی گھلانے کے عمل کو سست کرتا ہے اور موٹاپے کو بڑھاتا ہے۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ برگر یا فرائیز کے ساتھ سافٹ ڈرنکس کا لازمی استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ قدرے تیزی سے موٹے ہوسکتے ہیں۔

تجربہ گاہی ٹیسٹ کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ میٹھے (شکر سے بھرپور) مشروبات اور سافٹ ڈرنکس برگر کے ساتھ پینے سے بدن میں بغیر استعمال شدہ چربی ذیادہ مقدارمیں جمع ہوتی ہے۔ اگر شکر سے پاک مشروبات کے ساتھ وہی کھانا کھایا جائے تو اس کے کم مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ برگر یا فرائیز کے ساتھ سافٹ ڈرنک پیتے ہیں تو جسم ایک تہائی کیلوریز (حرارے) نہیں جلاپاتا اور وہ چربی کی صورت میں جمع ہوتے رہتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف امریکی زرعی محمکے سے وابستہ سائنسداں شینن کیسپرسن نے کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور دیگر مشروبات بدن میں چربی جمع ہونے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔

اس کے لیے سائنسدانوں نے 27 صحت مند افراد کو مشاہدے کے لیے ایک کمرے میں رکھا اور ان میں آکسیجن لینے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے کی شرح کو نوٹ کیا ۔ ان کے پیشاب کے نمونوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دوسری جانب کیلوریز ختم کرنے اور غذائیت کا حساب بھی رکھا گیا۔

رضاکاروں کو دو روز تک 15 فیصد اور 30 فیصد پروٹین والے کھانے کھلائے گئے جن میں 500 کیلوریز تھیں۔ ایک گروپ کو چینی والے مشروب اور دوسرے کو بغیر چینی کے مشروب دیئے گئے۔ معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے ذیادہ پروٹین اور شکر والی سافٹ ڈرنکس پی تھیں ان میں چربی کی آکسیڈیشن دیگر کے مقابلے 12.6  گرام تھی لیکن اس کے دیرپا اثرات بہت خطرناک ہوسکتےہیں اور ہمیں مسلسل موٹاپے کی جانب لےجاسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔