قطر نے گھٹنے ٹیک دیے، سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جولائی 2017
مسئلے کے حل میں قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے, شیخ تمیم بن حماد ال ثانی۔ فوٹو : فائل

مسئلے کے حل میں قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے, شیخ تمیم بن حماد ال ثانی۔ فوٹو : فائل

دوحہ: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے پابندیاں لگانے والے عرب ممالک سے مذاکرات کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سمیت چاروں عرب ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم مسئلے کا حل ایسا ہو جس میں قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: قطر سعودیہ کشیدگی، ٹرمپ ثالثی کیلیے تیار

شیخ تمیم بن حماد الثانی نے قطر پر عائد الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ پابندیوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ حکومتوں کے سیاسی جھگڑوں سے پیدا ہونے والی مشکلات سے عوام کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قطر امریکا سے 12 ارب ڈالر کے طیارے خریدے گا، معاہدہ ہو گیا

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پچلے ماہ دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاکر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔ قطر کو پابندیوں کی وجہ سے اپنے شہریوں کیلئے اشیائے ضروریہ سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے دیگر ممالک سے منگوانی پڑیں تھیں جبکہ ترکی نے بھی اس چھوٹے خلیجی ملک کی مدد کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔