دوسروں کے عیب تلاش کرنے والے عمران خان کے اپنے عیب سامنے آگئے، مریم نواز

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جولائی 2017
دوسروں کے عیب کی تلاش میں مصروف عمران خان نے اپنا گریبان کھلا چھوڑے رکھا، مریم نواز ۔ فوٹو: فائل

دوسروں کے عیب کی تلاش میں مصروف عمران خان نے اپنا گریبان کھلا چھوڑے رکھا، مریم نواز ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے لیکن اپنا گریبان کھلا چھوڑے رکھا۔

منی ٹریل کی نامکمل دستاویزات پر عمران خان کے اعترافی تحریری بیان کے بعد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دوسروں کے عیب تلاش کرنے والے عمران خان کے عیب سامنے آگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا اعتراف کرلیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے عیب کی تلاش میں مصروف رہے اور اپنا گریبان کھلا رکھا اب واضح ہوگیا ہے کہ اللہ کے اپنے ہی طریقے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے ذریعے دوسروں پر حملہ مت کرو کیوں کہ ایک سچ تمھارے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ سکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔