اپنا 34 سالہ ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا، اسحاق ڈار

اے پی پی  اتوار 23 جولائی 2017
ایک بھی کاغذ نیا نہیں، سب ریکارڈ پہلے ہی مختلف اداروں کے پاس موجود ہے،گفتگو۔ فوٹو : فائل

ایک بھی کاغذ نیا نہیں، سب ریکارڈ پہلے ہی مختلف اداروں کے پاس موجود ہے،گفتگو۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے اپنا34 سالہ ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا ہے جو 2007 میں بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جاچکا ہے۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ ٹیکس ریکارڈ میں ایک بھی کاغذ نیا شامل نہیں کیا گیا کیونکہ سب ریکارڈ پہلے ہی ای سی پی، الیکشن کمیشن، نیب اورایف بی آرکے پاس موجود ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے پہلے ہی الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے تمام اثاثے ظاہرکیے ہوئے ہیں اور ایک ایماندار شخص کے طور پر ملک وقوم کی خدمت کی ہے۔ عدالت میں پیش کردہ کاغذات پہلے ہی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں، ان ٹیکس دستاویزات کی تحقیقات پرویز مشرف اورپیپلز پارٹی کے ادوار میں بھی کی جاچکی ہیں۔

ایک سوال پر سینیٹر اسحق ڈار کا کہنا تھاکہ حدیبیہ پیپرز مل کے معاملے کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔