خیبرایجنسی میں بارودی مواد کا دھماکہ ؛ اہلکار شہید

ویب ڈیسک  اتوار 23 جولائی 2017
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔  فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں فرنٹیر کانسٹبلری کا سپاہی شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں فرنٹیر کانسٹبلری چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کا دهماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں فرنٹیرکانسٹبلری کا ایک سپاہی شہید جب کہ 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسزنے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔