- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
یورپی ممالک پر ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ
پیرس: یورپی ممالک پر داعش کے ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ہے۔
برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے یورپ پر ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعد امریکی فوجی ماہرین نے وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا اور داعش کے 173 عسکریت پسندوں کی فہرست مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کرسکتے ہیں۔ داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان جنگجوؤں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے اور بم بنانے کی تربیت دی ہے جب کہ یہ جنگجو غیرملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کرسکتے ہیں۔
انٹرپول کے مرکزی سیکرٹریٹ نے حال ہی میں تمام متعلقہ حکومتوں کو ان خودکش حملہ آوروں کی فہرست جاری کی ہے۔ تاحال ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ ان خودکش بمباروں میں سے کوئی حملہ آور یورپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوسکا ہے یا نہیں لیکن انٹرپول نے تمام متعلقہ ممالک کو مربوط رابطوں کے نیٹ ورک سے فہرست ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو فورا فراہم کی جائے۔
ادھر عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ موصل میں سے 26 غیر ملکی جہادیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو مرد، 8 بچے اور 16 عورتیں شامل ہیں۔ ان تمام غیر ملکیوں کو عراقی دارالحکومت بغداد منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں مردوں کا تعلق چیچنیا سے بتایا گیا ہے جبکہ عورتیں روس، ایران، شام، فرانس، بیلجیم اور جرمنی سے تعلق رکھتی ہیں۔ جرمن خواتین کی تعداد چار بتائی گئی ہے۔ ایک جرمن خاتون مراکشی نژاد ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین داعش کی پولیس میں شامل تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔