شہبازشریف کی آنکھوں کا آپریشن؛ 72 گھنٹے آرام کا مشورہ

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جولائی 2017
وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس بھی لے لیا۔: فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس بھی لے لیا۔: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا گیا جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی آنکھوں کے آپریشن کے بعد سفید موتیا نکال دیا گیا جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے 24 گھنٹے بعد ہی کام کرتے ہوئے لاہورکے علاقے گوالمنڈی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس بھی لے لیا۔

وزیراعلی نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت فوری کارروائی کا حکم دیا جب کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس سے قبل گزشتہ روزبھی وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ناراض وزیرداخلہ چوہدری ںثارکو منانے کے لیے متعدد بارفون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ ناکام رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔