ابھی تو تلاشی شروع ہوئی ہے، خواجہ آصف کا عمران خان پر لفظی وار

ویب ڈیسک  اتوار 23 جولائی 2017
عمران خان کی گردن پکڑ میں آتے ہی جنوبی پنجاب کے دو رہنما خوش ہیں کہ ان کا مستقبل تابناک ہے، وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

عمران خان کی گردن پکڑ میں آتے ہی جنوبی پنجاب کے دو رہنما خوش ہیں کہ ان کا مستقبل تابناک ہے، وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو تلاشی شروع ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گردن پکڑ میں آتے ہی جنوبی پنجاب کے دو رہنما خوش ہیں کہ ان کا مستقبل تابناک ہے۔ انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر مزید کہا کہ ابھی تو تلاشی شروع ہوئی ہے۔

https://twitter.com/KhawajaMAsif/status/889129498754600960

اس خبر کو بھی پڑھیں: شریف خاندان تاثر دے رہا ہے کہ میرا اور ان کا کیس ایک ہے، عمران خان

 واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نااہلی کیس میں اپنا منی ٹریل پیش کیا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس 20 سال سے پرانا مالی ریکارڈ موجود نہیں ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ہم نے تو اپنی تین نسلوں کا ریکارڈ پیش کردیا اور خان صاحب تو اپنا حساب بھی پیش نہیں کر سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔