بہاول نگر میں مضر صحت لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر

ویب ڈیسک  پير 24 جولائی 2017
تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

بہاول نگر میں مضر صحت لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر ہو گئی جس میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاول نگر میں مضر صحت لسی پینے سے محمد سبحان، اس کی اہلیہ، 6 بچوں، بہو اور داماد کی حالت غیر ہو گئی۔ تمام افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔