ٹیمپرنگ کے ماہر شریف برادران باقر نجفی رپورٹ بدل سکتے ہیں، طاہر القادری

ایکسپریس نیوز  پير 24 جولائی 2017
وقت آ گیا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوعبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ فوٹو: فائل

وقت آ گیا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوعبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ فوٹو: فائل

لاہور / اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ٹیمپرنگ کے ماہر شریف برادران باقرنجفی کمیشن رپورٹ بدل سکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز عوامی لائرزکے رہنماؤں اور اسلام آباد میں صدر شمالی پنجاب بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد و دیگر سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بالٓاخروزیر اعظم نے اعتراف کرلیاوہ کہیں اوربھی نوکری کرتے رہے، پاناما جے آئی ٹی رپورٹ بطورکیس اسٹڈی کریمنالوجی نصاب میں شامل کی جائے۔ حکمراں خاندان کی منی ٹریل سے کامیڈی ٹاک شوز کو شاندار مزاحیہ مواد ملا۔

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوعبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ انصاف کے لیے ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ کااصلی حالت میں پبلک ہونا ناگزیر ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔