گورننگ بورڈ میٹنگ؛ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم ملتان کی شمولیت پر بات ہوگی

نمائندہ خصوصی  منگل 25 جولائی 2017
گزشتہ اجلاس میں پیش کردہ قراردادوں کے سرکلرز میں اگر کوئی غلطی پائی گئی تو اسے بھی ٹھیک کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

گزشتہ اجلاس میں پیش کردہ قراردادوں کے سرکلرز میں اگر کوئی غلطی پائی گئی تو اسے بھی ٹھیک کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: گورننگ بورڈ کے اجلاس میں نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ2018 میں چھٹی ٹیم ملتان کی شمولیت اور دیگر معاملات کے بارے میں اپ ڈیٹ دیں گے۔

بورڈ نیشنل اسٹیڈیم سمیت ملک کے کئی سینٹرز پر کام کا آغاز کرا چکا جس پر بھاری رقم خرچ ہو گی، پچز کو بھی عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے، پی سی بی نے ریجنل کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی کارکردگی کا گزشتہ دنوں تجزیہ کرایا تھا اس کی رپورٹ بھی میٹنگ میں پیش ہوگی جبکہ گراؤنڈز اور پچز کی اپ گریڈیشن کے بارے میں رپورٹ بھی پیش ہونی ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ اجلاس میں پیش کردہ قراردادوں کے سرکلرز میں اگر کوئی غلطی پائی گئی تو اسے بھی ٹھیک کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ چاغی اور پاک پتن کو ایسوسی ایٹ ممبر شپ دینے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔