سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد کرے ایسا نہ ہوکہ کہیں اوردھماکا ہوجائے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  منگل 25 جولائی 2017
ان لوگوں کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض ہے جو عدالت کے کہنے پر کھڑے ہوئے، شیخ رشید فوٹو: فائل

ان لوگوں کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض ہے جو عدالت کے کہنے پر کھڑے ہوئے، شیخ رشید فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 عظیم ججوں اورجے آئی ٹی کے سپر سکس کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت کرنے والے افسران اور ان کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، سپریم کورٹ کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے جو عدالت کے کہنے پرکھڑے ہوئے۔ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے ایسا نا نہ ہوکہیں اور دھماکا ہو جائے۔

نوازشریف کے بعد خواجہ آصف کے اقامہ پرشیخ رشید نے کہا کہ چوروں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، بہت سارے بیوروکریٹس کی فہرست بھی سامنے آرہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔