- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
پاناما کے فیصلے کے بعد پوری (ن) لیگ ردی کی ٹوکری میں جائے گی، فواد چوہدری
اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے ایک نیا باب کھلے گا جب کہ پوری (ن) لیگ کی قیادت ردی کی ٹوکری میں چلی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاناما کیس اٹھانے کے جرم کی سزا دی جارہی ہے لیکن ان کے خلاف وہ مقدمہ داخل کیا گیا جس میں کچھ بھی نہیں اور یہ کیس ردی کی ٹوکری ہے ان کی منی ٹریل عدالت میں جمع ہوچکی ہے اور انہوں نے ڈھائی ڈھائی اور 5،5 ہزار روپے کا بھی حساب دے دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کی طرح کون ایسا رہنما ہے جو اپنی منی ٹریل دکھائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف مقدمات کا انجام ردی کی ٹوکری ہے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان 1971 میں قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور 1983 میں فلیٹ خریداوہی فلیٹ فروخت کرکے بنی گالہ کی جائیداد خریدی گئی، عمران خان نے بینک ٹرانزیکشن سے ثابت کیا انھوں نے کہاں سے کمایا اور کہاں لگایا کمائی حلال کی ہوتو جعلی دستاویزات اور قطری خط کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عدالت میں فنڈنگ کیس شروع ہونے والا ہے ہم نے پہلے سے ہی 30 ہزار ڈونرز کی فہرست عدالت میں جمع کرادی ہے، پی ٹی آئی آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ اوور سیز پاکستانیوں کےبغیر ممکن نہ تھا اوور سیز پاکستانیوں کی عزت کی جائے، ان کی توہین نہ کی جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے نیا باب کھلے گا اور جب فیصلہ آئےگا (ن) لیگ کی پوری قیادت ردی کی ٹوکری میں چلی جائے گی اب دانیال عزیز اور طلال چوہدری اپنا غصہ سپریم کورٹ کے باہر نہیں بلکہ اپنی قیادت سے سامنے جاکر نکالا کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔