- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- رضوان اور عرفان خان کو کیویز کیخلاف آخری 2 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
مدھوبالا کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا
نئی دہلی: ماضی کی خوبرو بھارتی اداکارہ اور فلم مغل اعظم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مدھو بالا کی فلمی خدمات کے اعتراف میں مادام تساؤ میوزیم میں ان کا مومی مجسمہ رکھا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکارہ مدھوبالا کا مومی مجسمہ ان کے اُس روپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا جو انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم ’’مغل اعظم‘‘ میں انار کلی کا کردار نبھاتے ہوئے اختیار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مدھو بالا کے مومی مجسمے کی رونمائی رواں برس ہی کردی جائے گی جبکہ یہ مجسمہ دہلی میں قائم مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا
مدھو بالا کو ہندی سنیما کے سہنرے دور کی کامیاب ترین اداکارہ تصور کیا جاتا ہے اور مغل اعظم کے علاوہ انہوں نے چلتی کا نام گاڑی، مسٹر اینڈ مسز 55 ، کالا پانی اور دیگر کامیاب فملوں میں بھی کام کیا ہے۔ مدھوبالا کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں اس وقت زیادہ سراہا گیا جب ان کی ایک تصویر 1952 میں ایک معروف امریکی جریدے نے شائع کی۔
دہلی کے مادام تساؤ میوزیم کا افتتاح رواں برس ہی کیا گیا ہے اور مدھوبالا کے علاوہ یہاں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، گلوکارہ شریا گھوشال اور آشا بھونسلے کے مجسمے بھی رکھے جائیں گے۔
خیال رہے کہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں پہلے ہی متعدد بھارتی اداکاروں کے مومی مجسمے موجود ہیں تاہم اب دہلی میں ان مجسموں کی رونمائی کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔