جونیئر اوپن اسکواش؛ عزیر نے ٹاپ سیڈ کو اپ سیٹ شکست دیدی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 26 جولائی 2017
انڈر 15 میں خوشحال نے 2 سیڈ زی ٹائویو کو مات دے کرکوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔ فوٹو : فائل

انڈر 15 میں خوشحال نے 2 سیڈ زی ٹائویو کو مات دے کرکوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔ فوٹو : فائل

پشاور: جونیئراوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے عزیر شوکت نے ٹاپ سیڈ جاپانی پلیئرکیٹومٹسوئی کو 3-0 سے مات دیکر اپ سیٹ کردیا۔

جاپان کے شہر یوکوہاما میں گزشتہ روز جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ مقابلوں کا آغاز ہوا، انڈر 15کیٹیگری میں پاکستان کے پشاور سے تعلق رکھنے والے خوشحال ریاض خان کا پہلا میچ جاپان کے نمبر ون پلیئر سوٹا میکاوا سے ہوا جس میں خوشحال نے باآسانی 3-0 سے کامیابی سمیٹی، میچ کا اسکور 11-1، 11-2 اور 11-3 رہا۔

دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے زی ٹائویو سے ہوا، خوشحال ریاض نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجربہ کار کھلاڑی کو 3-0 سے آئوٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا، ان کی فتح کا اسکور11-5، 11-4 اور 11-6 رہا، کوارٹر فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے عزیر شوکت نے پہلے راؤنڈ میں جاپان کے تکاکی یاموچی کو جارحانہ کھیل سے زچ کیا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد3-0 سے کامیابی سمیٹی، دوسرے مرحلے میں انھوں نے جاپان کے ٹاپ سیڈ کیٹو مٹسوئی کو بھی اتنے ہی مارجن سے شکست دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔