ملکی تاریخ کا پہلا قومی نصاب فریم ورک منظور

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 26 جولائی 2017
ملک بھرمیں نصاب کا کم سے کم معیارقائم کرنے میں مدد ملے گی، بلیغ الرحمن۔ فوٹو: فائل

ملک بھرمیں نصاب کا کم سے کم معیارقائم کرنے میں مدد ملے گی، بلیغ الرحمن۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ذیلی ادارے قومی نصاب کونسل کی جانب سے ملکی تاریخ کا پہلا قومی نصاب فریم ورک منظور کر لیا گیا۔

آٹھویں قومی نصاب کونسل کے اجلاس میں منظور کردہ فریم ورک کے تحت ملک بھر میں نصاب سازی اور جائزہ سسٹم کو بہتر کرنے میں معاونت ملے گی تاہم اس موقع پروزیر مملکت بلیغ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہتر پیشرفت ہے جس سے ملک بھر میں نصاب کا کم سے کم معیار قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔