سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی میں مرکزاسلامی اصل حالت میں بحال

ویب ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2017
 7 سال پہلے المرکز اسلامی کی حیثیت کو ختم کرکے سینما گھر قائم کردیا گیا تھا۔
 فوٹو: فائل

7 سال پہلے المرکز اسلامی کی حیثیت کو ختم کرکے سینما گھر قائم کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر فیڈرل بی ایریا میں سنیما گھر میں تبدیل کیا گیا اسلامک سینٹراصل حالت میں بحال کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے بعد سنیما گھرمیں تبدیل کیے جانے والا  مرکز اسلامی 7 سال بعد اصل حالت میں بحال کردیا گیا۔ اسلامک سینٹرمیں موجود سینما گھرکی چیزوں کو ہٹادیا گیا جب کہ سینما کا بورڈ ہٹا کرکلمہ طیبہ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ  کا کراچی میں مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مرکزاسلامی کوسنیما میں تبدیل کرنے والے ٹھیکیدارکے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنےکا حکم بھی دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔