اٹلانٹا اوپن ٹینس؛ اعصام الحق کی کوارٹر فائنل میں رسائی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2017
سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے انھیں آسٹریلوی پلیئرجون ملمین کا چیلنج درپیش ہوگا۔فوٹو؛فائل

سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے انھیں آسٹریلوی پلیئرجون ملمین کا چیلنج درپیش ہوگا۔فوٹو؛فائل

اٹلانٹا: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے اٹلانٹا مینزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ابتدائی مرحلہ جیت کرکوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیئے ہیں۔

اٹلانٹا مینزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق کے پارٹنر تھائی لینڈ کے سونچیٹ ریٹی ویٹانا ہیں، انھوں نے تھرڈ سیڈ امریکی جوڑی ڈونالڈ ینگ اورنکولس مونروئے کو دلچسپ مقابلے میں زیرکرلیا، ایشین جوڑی کی فتح کا اسکور 1-6،7,6 11,9 اور10-5 رہا، سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے انھیں اب آسٹریلوی پلیئر جون ملمین  کا چیلنج درپیش ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔