نوواک جوکووچ نے سیزن کے باقی حصے آرام کرنے کا اعلان کردیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2017
سربیئن اسٹارکواسی انجری کےسبب ومبلڈن کےکوارٹرفائنل میں ٹوماس بریڈیچ کیخلاف میچ سےبھی دستبردارہوناپڑگیا تھا ۔ فوٹو : فائل

سربیئن اسٹارکواسی انجری کےسبب ومبلڈن کےکوارٹرفائنل میں ٹوماس بریڈیچ کیخلاف میچ سےبھی دستبردارہوناپڑگیا تھا ۔ فوٹو : فائل

بلغراد: سربیئن ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے سیزن کے باقی حصے آرام کرنے کا اعلان کردیا ہے، وہ یوایس اوپن میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

12 بار کے گرینڈ سلم چیمپئن نوواک جوکووچ نے کہنی کی انجری کے سبب سیزن کے باقی حصے میں کھیل سے دور رہنے کا اعلان کردیا، جس کے نتیجے میں وہ آئندہ ماہ شیڈول سیزن کے اختتامی گرینڈ سلم یوایس اوپن میں بھی شریک نہیں ہوپائیں گے۔

نوواک جوکووچ نے سیزن کے باقی حصے آرام کرنے کا اعلان آج کیا، سربیئن اسٹار کو اسی انجری کے سبب ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں ٹوماس بریڈیچ کیخلاف میچ سے بھی دستبردار ہونا پڑگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔