سابق آسٹریلین ٹینس اسٹارفلیپوسس کے والد بچے سے زیادتی پر گرفتار

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2017
 پولیس نے نکولس پر زیر کوچنگ 2 بچوں کو ہراساں کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے . فوٹو : فائل

پولیس نے نکولس پر زیر کوچنگ 2 بچوں کو ہراساں کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے . فوٹو : فائل

لاس اینجلس: سابق آسٹریلین ٹینس اسٹارفلیپوسس کے والد نکولس کو بچے سے زیادتی پرگرفتارکرلیا گیا۔

مارک فلیپوسس کے والد نکولس فلیپوسس کو بچے سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، نکولس کی گرفتاری سان ڈیاگو میں واقع ان کے گھر سے عمل میں لائی گئی، پولیس نے ان پر زیر کوچنگ 2 بچوں کو ہراساں کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

68 سالہ نکولس فلیپوسس پر یہ الزامات سان ڈیاگو کاؤنٹی سپریئر کورٹ میں عائد کیے جائیں گے، مقامی پولیس اس معاملے میں ابھی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔