پاکستان کو کرکٹ میں تنہا نہیں کیا جا سکتا، مکی آرتھر

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 26 جولائی 2017
ورلڈ الیون کا ٹور ضرور ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی، مکی آرتھر ۔ فوٹو : فائل

ورلڈ الیون کا ٹور ضرور ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی، مکی آرتھر ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرکٹ میں تنہا نہیں کیا جا سکتا، ورلڈ الیون کا ٹور ضرور ہو گا اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ناقابل یقین کوششیں کر رہا ہے، پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے۔ ورلڈ الیون پاکستان کا ٹور ضرور کرے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی۔

مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ابھی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے تاہم تمام پلیئرز اس وقت انٹرنیشنل لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، کھلاڑیوں میں جب یقین بڑھتا گیا تو ان کو فتوحات ملتی گئیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔