- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
نوازشریف بطوروزیراعظم 14 اگست کوپرچم کشائی نہیں کرسکیں گے، خورشید شاہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے جب کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا نوازشریف 14 اگست کو بطور وزیراعظم پرچم کشائی کر سکیں گے کیوں کہ وہ 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا، 12، 13 یا 14 اگست سے پہلے ہی اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ وہ تیسری بار وزیراعظم بنے مگر میاں صاحب بہت ضدی ہیں وہ اڑجاتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں جب کہ لوگ بھاگ جائیں گے اور میاں صاحب اکیلے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں جب کہ پی ٹی آئی تو انہیں ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا کوئی دشمن نہیں، یہ خود اپنے دشمن ہیں جب کہ گرینڈ اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔