گونارتنے کیچ ڈراپ کرنے کے ساتھ انگوٹھا بھی تڑوا بیٹھے،مکمل سیریز سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 27 جولائی 2017
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

گال:  سری لنکن کرکٹر اسیلا گونارتنے گال ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھارتی اوپنر شیکھر دھون کا کیچ ڈراپ کرنے کے ساتھ اپنا انگوٹھا بھی تڑوا بیٹھے، اس وقت شیکھر 31 رنز پر تھے جب گونارتنے نے کیچ ڈراپ کیا۔

اس کے بعد بیٹسمین نے سنچری مکمل کی،گونارتنے کوپہلے فیلڈ سے باہر لے جایا گیا اور پھر ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے کولمبو واپس بھیج دیا گیا جہاں پر انگوٹھے کی سرجری ہوگی،انھیں کم از کم چار ہفتے آرام کرنا ہوگا اور وہ مکمل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، سری لنکا کو پہلے ہی اپنے کپتان دنیش چندیمل کا ساتھ حاصل نہیں جو نمونیا کا شکار ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔