ملک کی مافیا نے یو اے ای میں اقامے حاصل کر رکھے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جولائی 2017
وزیراعظم اور وزراء کی بددیانتی ان لوگوں کے لیے بھی حیرت انگیز ہے جو ان کی لالچ سے واقف ہیں، عمران خان فوٹو : فائل

وزیراعظم اور وزراء کی بددیانتی ان لوگوں کے لیے بھی حیرت انگیز ہے جو ان کی لالچ سے واقف ہیں، عمران خان فوٹو : فائل

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی مافیا نے یو اے ای میں اقامے حاصل کر رکھے ہیں کیونکہ اقامہ بھاگنے کا آسان راستہ ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چند وزراء کی بددیانتی حیرت انگیز ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی یہ حیرت کی بات ہے جو پیسوں کے لیے ان کی لالچ سے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی مافیا نے یو اے ای میں اقامے حاصل کر رکھے ہیں کیونکہ اقامہ بھاگنے کا آسان راستہ ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یواے ای کا مرکزی بینک کھاتہ داروں اور اقامہ رکھنے والوں کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں تاہم بین الاقوامی معاہدے کے تحت یو اے ای کا مرکزی بینک غیر ملکیوں کے اکاونٹ کی تفصیلات دینے کا پابند ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔