عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ انھوں نے ساری زندگی جوا کھیلا ، حنیف عباسی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جولائی 2017
عمران خان اگر کوکین استعمال نہیں کرتے تو میڈیکل ٹیسٹ کرائیں،حنیف عباسی۔ فوٹو: فائل

عمران خان اگر کوکین استعمال نہیں کرتے تو میڈیکل ٹیسٹ کرائیں،حنیف عباسی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تسلیم کرلیاکہ انھوں نے ساری زندگی جوا کھیلا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اورمیرے خاندان نے کبھی جوا نہیں کھیلا، مجھ سمیت میری پوری فیملی میں کوئی زکوة خیرات کھانے والا نہیں اورہم صدقات کھانے والے نہیں صدقات دینے والے ہیں، ہماری پہلی تربیت جماعت سے ہوئی ہے، ہمیں اللہ کے علاوہ کسی کا ڈرنہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وہ کسی عدالت سے اشتہاری اوربھاگے ہوئے نہیں ہیں، انہوں  نے کبھی عدلیہ اور اداروں کو برا نہیں کہا، بس آپ کی خواہش ہے کہ حنیف عباسی کوسزا دلوائی جائے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ انھوں نے ساری زندگی جوا کھیلا، عمران خان اگر کوکین استعمال نہیں کرتے تو میڈیکل ٹیسٹ کرائیں، اگرعمران خان نے جوا نہیں کھیلا ہوگا تو میں سیلوٹ کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔