- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
وزیراعظم نے 25 لاکھ اورعمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار روپے ٹیکس دیا
اسلام آباد: ایف بی آر کے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے جس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی سال 2016 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک کے وزیراعظم نوازشریف نے سال 2016 میں 25 لاکھ 24 ہزار 2013 روپے ٹیکس ادا کیا جب کہ ان کے سیاسی حریف تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ٹیکس ادا کیا۔
ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2016 میں 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس دیا جب کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے سال 2016 کا ٹیکس 70 لاکھ 38 ہزار 777 روپے دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل 51 لاکھ 65 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جن میں سے 50 لاکھ 55 ہزار بطور ایسوسی ایشن پرسنز کے طور پر ٹیکس شامل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے 8 لاکھ 13 ہزار 869 اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے 14 لاکھ 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزار، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے 11 لاکھ 92 ہزار 68 روپے، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے 39 لاکھ 83 ہزار 491 روپے جب کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31 ہزار 986 روپے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 1 لاکھ 4 ہزار 853 روپے اور وزیرپیٹرلیم شاہد خاقان عباسی نے 26 لاکھ 59 ہزار 183 روپے ٹیکس ادا کیا۔
پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین نے 5 کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 422 روپے، ان کے سیاسی ساتھی پی ٹی آئی کے اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار 864 ارب روپے جب کہ مراد سعید نے 34 ہزار 941 روپے ٹیکس جمع کرایا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34ہزار 941 روپے، مولانا فضل الرحمان نے 50ہزار 101 روپے اور شیح رشید نے 5 لاکھ 5 ہزار 966 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔