آپ کی ہتھیلیوں پر ’’محبت کی لکیریں‘‘ کیا کہتی ہیں؟

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
دونوں ہتھیلیاں ایک دوسرے کے بالکل برابر میں ساتھ ساتھ رکھیے اور پھر جائزہ لیجیے۔ (فوٹو: فائل)

دونوں ہتھیلیاں ایک دوسرے کے بالکل برابر میں ساتھ ساتھ رکھیے اور پھر جائزہ لیجیے۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: اپنی دونوں ہتھیلیاں بالکل برابر رکھتے ہوئے ساتھ ملائیے اور غور سے دیکھئے کہ ان پر سب سے اوپر والی نمایاں لکیروں کی آپس میں کیا ترتیب بن رہی ہے کیونکہ اسی ترتیب کو دیکھ کر آپ اپنی جذباتی کیفیت کے بارے میں اندازہ لگا سکتے ہیں۔

دست شناسی میں ہتھیلی پر سب سے اوپر والی نمایاں ترین لکیر کو ’’محبت کی لکیر‘‘ بھی کہا جاتا ہے جبکہ دونوں ہتھیلیاں برابر رکھتے ہوئے ساتھ ملانے پر بننے والی ترتیب دیکھ کر کسی شخص کے کردار اور جذباتی کیفیت کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ وہ کیسے؟ ملاحظہ کیجیے:

اگر دونوں ہتھیلیوں میں محبت کی لکیریں ایک دوسرے کی بالکل سیدھ میں آجائیں تو آپ خوش نصیب ہیں۔ آپ سنجیدہ مزاج ہیں اور دوستی سے لے کر محبت تک کے تعلقات لمبے عرصے تک قائم رکھنے کے قائل ہیں۔ آپ معقولیت پسند ہیں اور زندگی میں بہت زیادہ اُتار چڑھاؤ سے نفرت کرتے ہیں۔ آپ نرم مزاج انسان ہیں اور دوسروں کی رائے کی قدر کرتے ہیں۔

اگر بائیں ہاتھ میں محبت کی لکیر (دونوں ہتھیلیوں کو برابر رکھنے پر) بائیں ہاتھ والی محبت کی لکیر سے کچھ نیچے ہو تو ایسے لوگ اپنی طبعی عمر کے مقابلے میں زیادہ دانشمند ہوتے ہیں اور اپنے سے بڑی عمر کے جیون ساتھی کو پسند کرتے ہیں۔ وہ رومانوی مزاج رکھتے ہیں اور سماجی قاعدوں قوانین کو خاطر میں نہیں لاتے۔ ان کی چھٹی حس بھی بہت تیز ہوتی ہے جو بہت کم ہی دھوکا کھاتی ہے۔

اس کے برعکس اگر کسی کے بائیں ہاتھ میں محبت کی لکیر (دونوں ہتھیلیوں کو برابر رکھنے پر) بائیں ہاتھ والی محبت کی لکیر سے کچھ اوپر ہو تو وہ بہت سوچ سمجھ کر دوسروں کے ساتھ سنجیدہ تعلق قائم کرتا ہے جبکہ وہ محبت کو ایسا جذبہ نہیں سمجھتا کہ جس سے خوشی حاصل ہو۔ البتہ ایسا کوئی شخص جب کسی کو اپنا جیون ساتھی منتخب کرتا ہے تو عام طور پر وہ عمر میں اس سے چھوٹا یا کسی دوسری قومیت کا ہوتا ہے۔ یہ رشتہ روایتی محبت کے بجائے باہمی اعتماد پر آگے بڑھتا ہے۔ ایسے افراد آزادانہ مزاج رکھنے کے باوجود اپنی زندگی میں کسی مقصد کے متلاشی ہوتے ہیں جو اپنی راہ میں آنے والی مشکلات پر قابو پانا خوب جانتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔