بھارتی فلم ڈائریکٹر اور شاعر گلزار آئندہ ہفتے ہندوستان سے کراچی پہنچیں گے

عمیر علی انجم  اتوار 10 فروری 2013
گلزار کو اکسفورڈ اور آرٹس کونسل کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

گلزار کو اکسفورڈ اور آرٹس کونسل کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

کراچی: بھارتی فلم ڈائریکٹر اور شاعر گلزار آئندہ ہفتے ہندوستان سے کراچی پہنچیں گے اور کراچی میں 15فروری سے شروع ہونے والے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے چوتھے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کرینگے۔ جس کے بعد 18فروری کوان ٔکے ساتھ آرٹس کونسل کراچی میں ایک شام منائی جائے گی۔

ہندوستان سے ٹیلی فون پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اکسفورڈ اور آرٹس کونسل کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ ہندوستان کی طرح پاکستان کی عوام بھی میرے کام اور مجھ سے محبت کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔