- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا
واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا۔
امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار برس سے مسلسل دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو آن لائن مارکیٹنگ کمپنی ’’ایمازون‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس نے اس اعزاز سے محروم کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ایمازون کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 90.9 ارب ڈالر تک جا پہنچی اور انہوں نے بل گیٹس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس وقت بل گیٹس کے کل اثاثوں کی مالیت 90.7 ارب ڈالر ہے۔ تین ماہ قبل ہی جیف بیزوس نے وارین بفٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور ان کی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
رواں برس جیف بیزوس کے اثاثوں میں 10.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بل گیٹس اپنی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی سرگرمیوں پر خرچ نہ کرتے تو جیف میزوس کبھی دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل نہ کر پاتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔