گڈاپ سے 7 رکنی گروہ گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، رینجرز

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 جولائی 2017
بارودی مواد 76 بیگز میں تھا، 300 میٹر فیوز وائر اور 31 ڈیٹونیٹرز بھی ملے ہیں، ترجمان۔ فوٹو : آن لائن/فائل

بارودی مواد 76 بیگز میں تھا، 300 میٹر فیوز وائر اور 31 ڈیٹونیٹرز بھی ملے ہیں، ترجمان۔ فوٹو : آن لائن/فائل

 کراچی:  رینجرز نے گڈاپ کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 7 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد سے بھرے ہوئے بیگ، فیوز وائر اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔

ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز سندھ نے گڈاپ سٹی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے 25 کلو بارودی مواد کے 76 بیگ ، 300 میٹر فیوز وائر اور 31 ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے، مذکورہ سامان غیر قانونی طور پر کراچی شہر منتقل کیا جا رہا تھا، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔