نواز شریف نااہل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: پاناما کیس کا فیصلہ پاکستانی بازارِ حصص پر بھی منفی اثرات مرتب کررہا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج صبح شدید مندی سے آغاز کرنے کے بعد اب تک شدید مندی کا شکار ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس، مارکیٹ اوپننگ کے ابتدائی ایک گھنٹے میں 1100 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45146 کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوپہر بارہ بجے یہ انڈیکس 45186.28 پر تھا جس میں ہونے والی تبدیلی 719.48 پوائنٹس میں کمی کو ظاہر کرتی ہے جو منفی 1.57 فیصد کے مترادف ہے۔

آج صبح سے اب تک پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 53,793,240 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 4 ارب 39 کروڑ 13 لاکھ 99 ہزار 80 روپے رہا۔ اسی وقفے میں پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 45905.76 اور کم سے کم 44757.16 پر رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔