نوازشریف کی نااہلی پرعمران خان کے شکرانے کے نوافل

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
عمران خان نے بنی گالہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں نوافل ادا کئے : فوٹو : فائل

عمران خان نے بنی گالہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں نوافل ادا کئے : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے.

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردیدیا

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی فیصلہ سننے کے بعد بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔