بالی ووڈ اداکار اندر کمار43 برس کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
بالی ووڈ میں سلمان خان اور ایندر کمار کی دوستی کے چرچے مشہور تھے؛فوٹوفائل

بالی ووڈ میں سلمان خان اور ایندر کمار کی دوستی کے چرچے مشہور تھے؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار اور سلمان خان کے گہرے دوست اندر کمار ہارٹ اٹیک کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندر کمار گزشتہ کافی عرصے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے ، گزشتہ رات وہ ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے کہ انہوں نے دل میں شدید تکلیف کی شکایت کی جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

اندر کمار کا شمار 90 کی دہائی کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے 20 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، بالی ووڈ میں سلمان خان اور اندر کمار کی دوستی کے چرچے مشہور تھے، دونوں میں اتنی گہری دوستی تھی کہ سلمان اپنی فلم میں اندر کو ضرور شامل کرتے تھے، دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’تم کو بھول نہ پائیں گے‘، ’وانٹیڈ‘، ’یہ دوریاں‘ اور ’کہیں پیار نہ ہوجائے‘ شامل ہیں۔

اندر کمار کی اتنی کم عمر میں موت کے باعث پوری بھارتی انڈسٹری گہرے صدمے کا شکار ہے ، دوسری جانب فلمی شخصیات نے اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم نگری کیلئے بڑانقصان قرار دیا ہے۔اداکار کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔