پاناما فیصلے سے متعلق سیاستدانوں کے ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
سپریم کورٹ کے پاناما پر تاریخی فیصلہ  کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف ٹویٹس کی گئی ہیں ؛فوٹوفائل

سپریم کورٹ کے پاناما پر تاریخی فیصلہ کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف ٹویٹس کی گئی ہیں ؛فوٹوفائل

پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار پوری قوم کے ساتھ پاکستانی سیاسی رہنما بھی بے چینی سے کررہے تھے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما پر تاریخی فیصلہ دیئے جانے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف ٹویٹس کی گئی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم کی نااہلی پر دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’کہا تھاپپو پانچوں پیپرز میں فیل ہوگا‘‘۔’’ قربانی سے پہلے قربانی ہوگئی‘‘.

آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی پیچھے نہیں رہیں انہوں نے ٹویٹ میں نواز شریف کا نام لیے بغیر صرف لکھا ’’نااہل‘‘۔

پی پی رہنما اور سینیٹر سعید غنی نے بھی اس موقع پر ٹویٹ کیا وہ تمام لوگ جنہوں نے نواز شریف کی حمایت جاری رکھی اب ان کے پاس شریف خاندان کو نااہل کرنے کے سوا کوئی چوائس نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بھی ٹویٹ کی ہے ’’نواز شریف نااہل‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔