انجم عقیل کیخلاف اراضی فراڈکیس کامکمل چالان عدالت پیش

قیصر شیرازی  اتوار 10 فروری 2013
انجم عقیل مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی ہیں، ایف آئی اے کی کارروائی.  فوٹو: فائل

انجم عقیل مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی ہیں، ایف آئی اے کی کارروائی. فوٹو: فائل

راولپنڈی: ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پولیس فاؤنڈیشن اراضی فراڈکیس کا مکمل چالان اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی کی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

اس چالان میں مقدمہ کے ایک ملزم سابق ڈی آئی جی لئیق احمد کو مقدمہ کے الزام سے  بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے۔

5

جبکہ رکن قومی اسمبلی کے خلاف چالان پیش کر دیا گیا ہے،اس کیس کی سماعت فروری کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔