نااہلی کے بعد نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
مشاورتی اجلاس میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی : فوٹو : سوشل میڈیا

مشاورتی اجلاس میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی : فوٹو : سوشل میڈیا

 اسلام آباد: نوازشریف کی زیر صدارت سابق وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔ 

وزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار، مولانا فضل الرحمان اور دیگر سابق وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ اور اب نوازشریف کی این اے 120 سے رکنیت ختم ہوچکی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

بطور وزیراعظم نااہلی کے بعد لاہور میں نوازشریف کی رہائش گاہ اور جاتی عمرہ رائیونڈ میں قائم سب وزیراعظم ہاؤس کا درجہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیاگیا

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما کیس؛ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی نااہل قرار

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔